مجاہدین دشمن کی قید سے اپنے شہریوں کو چھڑانے کیلئے کردار ادا کریں، اسماعیل ھنیہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:43

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اسرائیلی جیلوں میں قید اپنے ہیروز کی رہائی کیلئے دشمن کے فوجیوں کو جنگی قیدی بنانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دشمن کی قید میں موجود فلسطینیوں کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

غزہ کی پٹی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ حماس فلسطینی اسیران کیساتھ یکجہتی اور ان کی رہائی کیلئے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھے گی۔ قیدیوں کی دشمن کی جیلوں سیرہائی کیلئے میدان میں ہونیوالی کوششوں اور مجاہدین کیساتھ تعاون کی تمام کوششیں بھی جاری رکھی جائیں گی تاکہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینیوں کو رہائی دلوانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جاسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قید خانوں میں بند فلسطینیوں کی رہائی فلسطینی تحریک آزادی اور تحریک مزاحمت کے پروگرام کا حصہ ہے۔ اب یہ کام فلسطینی مجاہدین کا ہے کہ وہ اپنے قیدیوں کو چھڑانے کیلئے دشمن کے فوجیوں کو جنگی قیدی بنائیں۔اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ وقت گزرنے کیساتھ اصول تبدیل نہیں ہوتے۔ فلسطینی شہداء کی رہائی کیلئے ہماری کاوشیں آج بھی اسی طرح جاری ہیں جس طرح ماضی میں رہی ہیں۔ ہم جانتے ہیں فلسطینی شہداء کے بعد قوم کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں ہمارے اسیران دے رہے ہیں جنہوں نے اپنی زندگیوں کے قیمتی سال دشمن کی جیلوں کی نذر کررکھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :