اسرائیل نے حماس رہنما ء اور رکن قانون ساز کونسل کی سزا میں چھ ماہ کی توسیع کردی

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:43

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) اسرائیلی عدالت نے فلسطینی مجلس قانون ساز کونسل کے رکن اور حماس کے سینئر رہنماء الشیخ حسن یوسف کی انتظامی حراست میں مزید 6 ماہ کی توسیع کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکام کی جانب سے جمعہ کو حماس رہنماء الشیخ حسن یوسف کی انتظامی حراست میں مزید 6ماہ کی توسیع کا حکم جاری کیا۔

(جاری ہے)

محروس حماس رہنماء کے صاحبزادے اویس یوسف نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی حکام نے اس کے والد کو انتظامی حراست میں توسیع کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں انہیں اگلے چھ ماہ تک بدستور جیل میں رہنا پڑیگا۔اویس نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت کافی ناساز ہے مگر صہیونی حکام نے انہیں دوبارہ انتظامی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔حسن یوسف اس وقت مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع عوفر نامی جیل میں قید ہیں۔ اسی جیل کی فوجی عدالت نے انہیں انتظامی حراست میں توسیع کا نوٹس جاری کیا ہے۔ الشیخ حسن یوسف یوسف اب تک 12 سال کا عرصہ اسرائیلی زندانوں میں گزارچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :