وزیر اعظم نواز شریف سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے کا افتتاح بہت جلد کریں گے ‘ خواجہ آصف

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:33

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے کا افتتاح بہت جلد کریں گے۔

(جاری ہے)

خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ سیالکوٹ میں میڈیکل کالج کا قیام لوگوں کا پرانا مطالبہ تھا جو پورا کردیا گیا ہے اور میڈیکل کالجز کے قیام کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب کے سرجاتا ہے،علاقے میں تعلیم کے لیے مزید کالج اور یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ شہر کی تقدیر بدلنا چاہتے ہیں جس کیلئے 11 ارب روپے کی لاگت سے سیالکوٹ رنگ روڈ کی تعمیر جاری ہے جبکہ گوجرانوالہ ، پسرور روڈ اور وزیر آباد روڈ پر کام جاری ہے ۔ بہت جلد وزیر اعظم نواز شریف سیالکوٹ سے لاہور تک موٹروے کا افتتاح کردیں گے۔