راجن پور آپریشن میں ’فوج نے چارج سنبھال لیا

فوج کی زیرقیادت پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں ‘ ڈی جی آئی ایس پی آر آپریشن کے مکمل ہونے تک جس قسم کے بھی وسائل کی ضرورت ہوگی وہ مہیا کیے جائیں گے ‘ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:32

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) راجن پور آپریشن میں ’فوج نے چارج سنبھال لیا پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق صوبہ پنجاب کے جنوبی ضلع راجن پور میں جرائم پیشہ گروہ چھوٹو گینگ کے خلاف جاری آپریشن میں کچے کے علاقے میں فوجی دستے تعینات کر دئیے گئے ہیں اور فوج نے آپریشن کا چارج سنبھال لیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردی بیان کے مطابق علاقے کا محاصر کر لیا گیا اور فوج کی زیرقیادت پولیس اور رینجرز کے اہلکار بھی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے مکمل ہونے تک جس قسم کے بھی وسائل کی ضرورت ہوگی وہ مہیا کیے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے رہیں گے۔