بھارت ، ڈنپر اور جیپ کے درمیان تصادم ، خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:28

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) بھارت میں ڈنپر اور جیپ کے درمیان تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستمدھیہ پردیش کے ضلع اجین ضلع گٹھیا تھانہ علاقے میں ڈنپر اور جیپ کا آمنے سامنے سے تصادم ہوگیا جس میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے ۔پولس ذرائع کے مطابق ضلع کے مہیدپور کے باشندے بابو لال پالیوال کے خاندان کے مرد، خواتین، بچے، ڈرائیور سمیت کل 12 افراد جیپ سے اجین میں سنہستھ میلہ دیکھنے روانہ ہوئے تھے۔دوپہر تقریبا تین بجے اجین -کوٹہ روڈ پر گھونسلا کے پاس ان کے جیپ کی سامنے سے آنے والے ڈنپر سے ٹکرا گئی۔

متعلقہ عنوان :