بھارتی صدرکا ملک کی عدالتوں میں بڑی تعداد میں مقدمات کے زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:28

بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) بھارتی صدرپرناب مکھر جی نے ملک کی عدالتوں میں بڑی تعداد میں مقدمات کے زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مقدمات کو جلد سے جلد نمٹایا جائے تاکہ عوام کو انصاف مل سکے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق صدر پرناب مکھرجی نے نیشنل جوڈیشل اکیڈمی میں سپریم کورٹ کے ججوں کی چوتھی ریٹریٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئیملک کی عدالتوں میں بڑی تعداد میں مقدمات کے زیر التوا ہونے پر تشویش کا اظہا ر کیا اور کہاکہ زیرالتواء مقدمات کو جلد سے جلد نمٹایا جانا چاہیے۔

انھوں نے کہاکہ جمہوریت کے تین مضبوط ستونوں مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ کو اپنے دائرے میں رہ کر توازن کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔صدر نے کہا کہ اس وقت ملک کی عدالتوں میں تقریبا تین کروڑ مقدمات زیر التوا ہیں۔

متعلقہ عنوان :