جاپان میں دوسرا بڑا زلزلہ ہلاکتوں کی تعداد28ہوگئی ،ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ،سونامی وارننگ 50 منٹ بعد واپس لے لی گئی،زلزلہ کے بعد آتش فشاں مانٹ آسو میں دھماکہ ، فضاء میں دھوائیں کے کالے بادل چھا گئے ،ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ، خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:26

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) جاپان کے شہر کوماٹو میں 7.3 شدت کے دوسرے بڑے زلزلہ کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے جسکے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ،ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیاگیا ہے ، خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، زلزلہ کے بعد سب سے بڑے آتش فشاں مانٹ آسو میں دھماکہ ہوا ہے جس سے فضاء میں دھوائیں کے کالے بادل چھا گئے ۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق جاپان کے جنوبی شہر کوماٹو میں ہفتے کو دوسری مرتبہ شدید زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.3 ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے سے 19افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جبکہ متعدد عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئیں۔

(جاری ہے)

19 ہلاکتوں کے بعد زلزلے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 28 تک جا پہنچی ہے۔جاپان میں گزشتہ دو روز کے دوران آنے والا یہ دوسراز لزلہ ہے ۔

ایک روز قبل جاپان کے جنوبی علاقے میں آنے والے 6.4 شدت کے زلزلے سے 9افراد ہلاک ہو ئے تھے زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے مزید 15 ہزار فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں ۔زلزلے سے زخمیوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے۔ زلزلے سے عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ کئی علاقوں میں مٹی کے تودے گرنے کا بھی بتایا گیا ہے۔ ملبے تلے دبے کم از کم اسی افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

خراب موسم کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے ہلاکتوں پر افسوس کے علاوہ زلزلے میں بھاری نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن 50 منٹ کے بعد یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ادھر جاپان میں زلزلہ کے بعد سب سے بڑے آتش فشاں مانٹ آسو میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے دھماکہ ہوا جس کے بعد علاقے میں 100 میٹر کی اونچائی تک گھنا کالا دھواں پھیل گیا۔پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے کی ایک رپورٹ کے مطابق آتش فشاں میں دھماکہ کے بعد جاپانی محکمہ موسمیات نے مانٹ آسو کے لئے 5 نمبروں والی فہرست میں الرٹ کی سطح دو مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :