چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ‘ شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:01

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) چترال اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چترال اور گردونواح میں علی الصبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ خوف کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :