پشاور اور چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران76سے زائد افراد گرفتارکر لئے گئے

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:01

پشاور/چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پشاور اور چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران76سے زائد افراد گرفتارکر لئے گئے۔پشاور میں پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے آپریشن کرتے ہوئے پچاس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ‘ پشاور کے علاقہ پھندو میں کارروائی کی گئی جس دوران متعدد افغان باشندے بھی گرفتار کئے گئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق گرفتار افراد سے بھاری اسلحہ بر آمد کر کے ضبط کر لیا گیا۔سکیورٹی فورسزکو کارروائی کے دوران مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا تاہم پولیس نے مشتبہ افرا پر قابو پا لیا اور مزیدتحقیقات کیلئے انہیں مقامی تھانوں میں منتقل کردیا گیا دوسری جانب چارسدہ کے علاقے نشاط میں پولیس نے سرچ آپریشن کیاجس میں 26مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔سکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار افراد سے 15 پستول ایک کلاشنکوف چھ رائفل اور 440راؤنڈز برآمدہوئے جن کو قبضہ میں لے لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :