پاناما لیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے ‘ رحمن ملک کا انٹرپول کے سیکرٹری کو خط

ہفتہ 16 اپریل 2016 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے انٹرپول کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پانا مالیکس معاملے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ خط میں کہا گیا کہ پانا مالیکس کی ذمہ داری کا تعین کرنا انٹرپول کا فرض ہے لہذا منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے ۔

بعد ازاں لندن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہاکہ پاناما لیکس کے معاملے پر سب سے پہلے ایکشن پاناما کے صدر کیخلاف ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پاناما کے صدر کی گرفتاری اور اس معاملے کی تحقیقات کیلئے انٹر پول کے سیکرٹری جنرل کو خط لکھ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر کسی سے ہاتھ ملانے کا مطلب ملاقات نہیں ہوتا ‘ پیپلز پارٹی متحد ہے اور اس میں کوئی اختلاف نہیں آصف زرداری کے وطن واپسی کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ‘ لندن کوئی پلان لے کر نہیں جارہا پتا نہیں زرداری صاحب نے کیوں بلایا ہے، نواز شریف کی عیادت کا فیصلہ آصف زرداری خود کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں اوریہ ٹھنڈا نہیں ہوگا بلکہ چلتا رہے گا اپنے ملک میں اس معاملے کو ٹھنڈا کرنا پڑے گا تاہم ہم دھرنے اور توڑ پھوڑ کا حصہ نہیں بنیں گے۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ پانامہ لیکس کے معاملے پردھرنے اورتوڑپھوڑکاحصہ نہیں بنیں گے۔ سیاست مہذب لوگوں کاکام ہے ‘ جارحانہ سیاست کرنی ہے توپھرسلطان راہی بن جائیں۔ایک سوال کے جوا ب میں رحمن ملک نے کہاکہ پانامہ لیکس کامعاملہ ٹھنڈانہیں ہوگا، چلتارہے گا ‘ ڈر ہے کہ پاناما لیکس کہیں ڈیموکریسی لیکس نہ بن جائے۔ ایک سوال کے جوا ب میں رحمن ملک نے کہا کہ آصف زرداری بیماری کے باعث لندن میں ہیں ان کی وطن واپسی آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔

متعلقہ عنوان :