پاکستان نے را کی پاکستان میں منفی سرگرمیوں سے متعلق عالمی رائے عامہ ہموار کر نے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کردیں

غیر ملکی سفیروں کو ’را‘ کے گرفتار جاسوس اور پاکستان میں عدم استحکام کی کوششوں کے اعترافی بیان پر بریفنگ دی گئی بھارت ‘ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے ‘ دفتر خارجہ کا مطالبہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:58

پاکستان نے را کی پاکستان میں منفی سرگرمیوں سے متعلق عالمی رائے عامہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) پاکستان نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی پاکستان میں منفی سرگرمیوں سے متعلق عالمی رائے عامہ ہموار کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں تعینات عرب اور آسیان (جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم) ممالک کے سفیروں کو ’را‘ کی پاکستان میں منفی سرگرمیوں، فنڈنگ اور تخریب کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق غیر ملکی سفیروں کو ’را‘ کے گرفتار حضر سروس افسر کلبھوشن یادیو اور اس کے پاکستان میں عدم استحکام کی کوششوں کے اعترافی بیان پر بھی بریفنگ دی گئی۔دفتر خارجہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ علاقائی امن اور سلامتی کے لیے ضروری ہے کہ بھارت ‘ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے اور کشمیر تمام تصفیہ طلب مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔عرب اور آسیان ممالک کے سفیروں کو بلوچستان میں تخریب کاری کیلئے ’را‘ کی جانب سے ایرانی سرزمین استعمال کیے جانے کے حوالے سے بتایا گیا۔

متعلقہ عنوان :