شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز دنیا کے گرد دوبارہ چکر لگانے کا آغاز آئندہ چند دن میں کرے گا

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:53

شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز دنیا کے گرد دوبارہ چکر لگانے کا آغاز ..

ہنولولو ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز دنیا کے گرد دوبارہ چکر لگانے کا آغاز آئندہ چند دن میں کر ے گا۔

(جاری ہے)

اس پراجیکٹ کے ترجمان کرس شیگس نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شمسی توانائی سے چلنے والا جہاز دنیا کے گرد چکر لگانے کا آغاز موسم صاف ہوتے ہی چند دن کے اندر ہوائی سے کرے گا تاہم اس کی پرواز کے حتمی وقت اور تاریخ کے بارے مین کچھ نہیں بتایا جا سکتا۔واضح رہے کہ مذکورہ تجرباتی جہاز کو بیٹریوں میں پیش آنے والے مسائل کی وجہ سے گراؤنڈ کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :