مقدونیہ میں اچانک انتخابات کرانے کی تاریخ کے اعلان کے بعد شہریوں کا احتجاج

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:53

سکوپے۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) مقدونیہ میں اچانک انتخابات کرانے کی تاریخ کے اعلان کے بعد مظاہرین گلیوں میں نکل آئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مقدونیہ میں قبل از وقت انتخابات 24 اپریل کوکرانے کا اعلان گیا تھا جسے بعد ازاں 5 جون تک ملتوی کر دئیے گئے تھے۔پارلیمنٹ کے سپیکر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ انہوں نے اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے قبل از وقت انتخابات 5 جون کو کرانے کے فیصلے پر دستخط کیے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اعلان کے بعد مظاہرین مسلسل چوتھی رات بھی دارلحکومت سکوپے کی سڑکوں پر نکل آئے۔حزب اختلاف کی بڑی جماعت کے رہنما نے کہا ہے کہ وہ ان انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ ملک صاف اور شفاف انتخابات کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہے تاہم مقدونیہ کے صدر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ یہ انتخابات ملک کے نیا باب ہوں گے۔میں واضح رہے کہ مظاہرین مقدونیہ میں اعلی سیاسی شخصیات سمیت 5 افراد کی جانب سے عوام کی فون کال ریکارڈ کرنے کا سکینڈل سامنے آنے کے بعد صدر کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کو روکنے کے فیصلے کے بعد مظاہرے شروع ہو گئے تھے جو اب تک جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :