اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کی جانب سے کئے جانے والے میزائل تجربے کی مذمت

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:53

اقوام متحدہ ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کی جانب سے کئے جانے والے میزائل تجربے کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کی جانب سے ایک متفقہ قراداد میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جمعہ کو کیا جانا والا میزائل تجربہ ناکام رہا ہے تاہم یہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی نفی ہے۔سلامتی کونسل نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے مزید اقدامات سے گریز کرے جس سے اقوام متحدہ کی قرادادوں کی نفی ہو۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا حال ہی میں عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے بعد بیلسٹ میزائل کے 2 تجربات کر چکاہے جس کی اقوام متحدہ نے مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :