ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سے ملاقات

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:52

اسلام آباد ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے وفد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر بار عظیم الحق پیرزادہ کر رہے تھے، ان کے ہمراہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی تھے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ آف پاکستان اسلام آباد میں ہفتہ کو ہونے والی اس ملاقات میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے مسائل اور مشکلات سنیں۔ چیف جسٹس نے وفد کو اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار کے وفد نے چیف جسٹس پاکستان کو ملتان بار کے دورہ کی دعوت دی۔ چیف جسٹس پاکستان نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعوت قبول کر لی اور مستقبل قریب میں دورہ کا وعدہ کیا۔

متعلقہ عنوان :