اشتعال انگیز تقاریر کیس، الطاف حسین سمیت 20 رہنماوٴں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سمیت 20 رہنماوٴں کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 7 مئی کو تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا جبکہ وسیم اختر، روٴف صدیقی اور اظہار الحسن اور قمر منصور کی ضمانت میں 7 مئی تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ایم کیو ایم قائد کی اشتعال انگیز تقاریر اور انھیں سہولت فراہم کرنے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی جس میں کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر، روٴف صدیقی، خواجہ اظہار الحسن اور قمر منصور پیش ہوئے۔ اس موقع پر پولیس حکام کی جانب سے 8 مقدمات میں چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور پولیس افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایم کیو ایم رہنماوٴں وسیم اختر، روٴف صدیقی اور اظہار الحسن کی ضمانت کی درخواست میں 7 مئی تک توسیع کردی جب کہ قمر منصور کی بھی 23 مقدمات میں ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے پولیس حکام کو حکم دیا کہ 7 مئی کو تمام مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ مقدمے کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے روٴف صدیقی نے کہا کہ اپنے پارٹی قائد کی تقریر پر صرف تالیاں بجائیں، اگر تالیاں بجانا جرم ہے تو مقدمے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سپریم کورٹ تک جائیں گے، یقین ہے کہ جھوٹے مقدمے میں باعزت بری ہوں گے۔

کراچی کے متوقع میئر وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانونی ماہرین کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھائیں گے، مصطفی کمال ٹوئنٹی 20 میچ کھیل رہے