ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کی کارروائی ، مطلوب اشتہاری خاتون وکیل گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 13:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء): ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی خاتون وکیل کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مذکورہ جعلی خاتون وکیل شازیہ اعجاز پر اس سے قبل بھی پندرہ مقدمات درج کیے جا چکے تھے ، جعلی خاتون وکیل کا نام اشتہاری قرار دے کر ایف آئی اے کی ریڈ بک میں شامل تھا جس کی گرفتاری پردس لاکھ روپے کا انعام بھی مقرر کیا گیا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق خاتون غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمہ لوگوں کو غیر قانونی طچور پر کینیڈا ، اٹلی اور آسٹریلیا بھجواتی تھی، ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔