یوروگوئے میں ٹورنیڈو کی زد میں آ کر چار افراد ہلاک

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:09

ڈولوریس ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) جنوبی امریکی ملک یوروگوئے کے شمال مغربی علاقے میں کل شام ایک زوردار طوفانِ گردوباراں کی زد میں آ کر کم از کم چار افراد ہلاک اور دو سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹورنیڈو کی لپیٹ میں یوروگوئے کا شمال مغربی شہر ڈولوریس آیا۔

(جاری ہے)

اِس طوفان کے ساتھ ڈھائی سو کلومیٹر کی رفتار کے جھکڑ تھے۔ پولیس اور امدادی اہلکار لاپتہ ہو جانے والے ایک درجن افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انتہائی طاقتور ٹورنیڈر کئی مکانوں کی چھتوں کو بھی اپنے ساتھ اڑا کر لے گیا۔ یوروگوئے کے صدر تبارے وازکوئز نے ڈولوریس شہر میں ہنگامی حالت کا نفاذ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :