فلپائنی عسکریت پسندوں نے چار انڈونیشی افراد کو اغوا کر لیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:09

منیلا ۔ 16 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔16 اپریل۔2016ء) جنوبی فلپائن کے سرگرم عسکریت پسندوں نے ایک بحری جہاز کے عملے کے چار انڈونیشی باشندوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ فلپائن کی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سات مسلح افراد نے ملائیشین سرحد کے قریب سے اِن افراد کو مغوی بنایا ہے۔

(جاری ہے)

فوج کے ترجمان کے مطابق یہ واضح نہیں کہ کس مسلح گروپ نے اغوا کی یہ واردات کی ہے لیکن اِس سمندری علاقے میں ابوسیاف گروپ کے عسکریت پسند متحرک اور فعال ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ اب تک ایک ماہ کے دوران رونما ہونے والی اغوا کی تین وارداتوں میں دس انڈونیشی اور چار ملائیشیائی باشندوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :