فلپائن کے ساحلی علاقے میں عسکریت پسند گروپ نے چار انڈونیشیائی ملاح یرغمال بنا لئے

ہفتہ 16 اپریل 2016 13:00

جکارتا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) فلپائن کے ساحلی علاقے میں عسکریت پسند گروپ نے چار انڈونیشیائی ملاحوں کو یرغمال بنا لیا جبکہ 6 دیگر نے بھاگ کر جان بچائی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیائی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملائیشیا اور فلپائن کے سرحدی پانیوں میں ابوسیاف کے باغیوں نے انڈونیشیائی ملاحوں کی کشتیوں کو روکا اور چار کو یرغمال بنا لیا ان میں سے چھ نے بھاگ کر جان بچھائی تاہم ایک ملاح باغیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا بیان میں کہا گیا کہ وزارت کشتیوں کی مالک کمپنیوں سے رابطے میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :