اسلام آباد پولیس باہمی روابط کے لئے واٹس ایپ استعمال کرے گی

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) اسلام آباد پولیس اب باہمی روابط کے لئے سافٹ ویئر واٹس ایپ ( Whats APP) استعمال کرے گی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے استعمال ہونے والے رابطے کے دیگر ذرائع قدیم اور وقت زیادہ خرچ کرتے ہیں اس لئے نئے تعینات آئی جی اسلام آباد نے پولیس کو واٹس ایپ استعمال کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اور انہیں گروپس تشکیل دینے کو کہا ہے جو اس گروپس کے ذریعے آپس میں رابطہ رکھیں گے ان گروپس میں مخصوص تھانے کے افسران ، سب ڈویژنل پولیس آفسران اور سپرنٹنڈنٹ شامل ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :