بھارت اور فرانس کے درمیان36 لڑاکاطیاروں کی فروخت کامعاہدہ

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) کروڑوں افراد کے غربت کی لکیر سے نیچے غیرانسانی حالات میں رہنے کے باوجود بھارتی جنگی جنون کم ہونے کا نام نہیں لے رہا اب مودی سرکار نے فرانس سے چھ کھرب روپے مالیت کے چھتیس لڑاکا طیارے خریدنے کافیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق بھارت اور فرانس کیدرمیان چھتیس لڑاکا طیاروں کی فروخت کا معاہدہ ایک سال کی بات چیت کے بعد حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا بھارت فرانس سے چھ کھرب روپے مالیت کے چھتیس لڑاکا طیارے خریدے گابھارتی میڈیا کیمطابق فرانس اور بھارت کے درمیان معاہدے پر ایک ماہ میں دستخط متوقع ہیں ،بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بھارت کو طیارے دو سے تین سال کی مدت میں مل جائیں گے طیاروں کی قیمت پر بھارتی اور فرانسیسی عہدیداروں میں اختلاف رائے تھا بھارت چاہتا تھا کہ طیاروں کے سودے کے پیکیج میں ٹریننگ اور ہتھیاروں کا پیکیج بھی شامل ہو جس کیلئے فرانسیسی حکام زیادہ قیمت کا مطالبہ کر رہے تھے تاہم اب طیاروں کی قیمت پر اختلاف ختم ہوگیا۔

بھارت کے ان طیاروں کے حصول کا مقصدعلاقے میں فوجی بالادستی اور پاکستان کیخلاف جنگی عزائم ہیں۔

متعلقہ عنوان :