فیس بک نے ڈویلپرز کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ ختم کردیا

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:52

فیس بک نے ڈویلپرز کے لیے یوزر نیم اور پاس ورڈ ختم کردیا

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) فیس بک نے نئی سہولیات کے تحت ایپ ڈویلپرز کے لیے یوزرنیم اور پاس ورڈ کی ضرورت ختم کردی ہے جس کے تحت اب وہ صرف فون نمبر یا ایم میل ایڈریس شامل کرکے اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔ڈویلپرز کانفرنس میں فیس بک نے ’اکاوٴنٹ کٹ‘ کا اعلان کیا ہے جو ڈویلپرز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے تاکہ وہ اکاوٴنٹ بنائے بغیر ہی اپنا کام شروع کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد اکاوٴنٹ پروسیس تیزی سے آگے بڑھتا ہے جس کی تصدیق ایس ایم ایس یا ای میل پیغام کے ذریعے دی جاسکتی ہے۔فیس بک کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ڈویلپر ان کی طرف آئیں اور اپنی ایپس اور دیگر اشیا تیار کرسکیں۔ اکاوٴنٹ کٹ کے ذریعے امید ہے کہ دنیا بھر کے ڈویلپرز فیس بک کا رخ کریں گے اور نت نئے ٹولز اور پلیٹ فارمز بنائے جاسکیں گے۔ یہ اکاوٴنٹ کٹ آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ویب کے لئے ایپس اور پروگرامنگ کے کام آئے گا

متعلقہ عنوان :