لاہور:والدہ سے جھگڑا، لڑکی نے ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودزکشی کر لی

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء)ایجرٹن روڈ پر لڑکی نے ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایجرٹن روڈ پر ہوٹل میں مقیم لڑکی نے کھڑکی سے چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی اور اسے تشویشنا ک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

16سالہ لڑکی سدرہ اپنے والدین کے ساتھ ہوٹل میں مقیم تھی تاہم آج اپنی والدہ سے جھگڑے کے بعددلبرداشتہ ہو کرکھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی ہوسپٹیلٹی ان ہوٹل میں مقیم تھی اور واقعے کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے اسے تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کیا مگر وہ جابنر نہ ہو سکی