مالاکنڈ ڈویڑن میں کسٹم ایکٹ کے خاتمے کی سمری صدرمملکت کوبھجوادی،اقبال ظفرجھگڑا

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء)گورنرخیبرپختونخواہ اقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ مالاکنڈڈویڑن میں کسٹم ایکٹ کے خاتمے سے متعلق سمری صدرمملکت آف پاکستان کوبھجوادی گئی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناہے کہ مالاکنڈڈویڑن میں کسٹم ایکٹ صوبائی حکومت کی مشاورت سے نافذکیاگیاتھا،تاہم حکومت کسٹم ایکٹ صوبے کے مفادمیں واپس لے رہی ہے اس بارے سمری صدرمملکت آف پاکستان کوبھیجوادی گئی ،جسے صدرمملکت وطن واپس آ کراس نافذکردہ ایکٹ کوختم کرنے کی منظوری دیں گے