اشتعال انگیز کیس، ایم کیوایم رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں7 مئی تک توسیع

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) اشتعال انگیز تقاریر میں معاونت کے کیس میں ایم کیوایم کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں7 مئی تک توسیع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں اشتعال انگیزتقاریرکیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت
ایم کیوایم رہنماخواجہ اظہار، وسیم اختر، قمرمنصوراوررؤف صدیقی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، چاروں رہنما عبوری ضمانت پر ہیں اور ان کیخلاف اشتعال انگیزتقاریرمیں معاونت کے مقدمات درج ہیں۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے چاروں رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 7 مئی تک توسیع کردی جبکہ قائدایم کیوایم سمیت 15 سے زائدرہنما مقدمات میں مفرورہیں ۔

متعلقہ عنوان :