جنوبی جاپان میں پھر 7.3 شدت کا زلزلہ، 6 افراد ہلاک ، سیکڑوں زخمی

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:50

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 اپریل۔2016ء) جاپان کا جنوب مغربی علاقہ ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، سات اعشاریہ تین شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہو گئی ، ایک ہزار زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔جاپان کا علاقہ دو روز میں دو بار شدید زلزلے سے لرز اٹھا ، قدرتی آفت کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد پندرہ ہو گئی جبکہ ایک ہزار زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

جاپان کا واحد فعال نیوکلئیر پاور پلانٹ بھی اسی علاقے میں واقع ہے ، ستر ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔بیشتر شہریوں نے آفٹر شاکس کے خوف سے رات کھلے آسمان تلے گزاری ، ایک لاکھ ساٹھ ہزار افراد بجلی سے محروم ہیں۔ زلزلے سے ریلوے اور پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔حکام کے مطابق اتوار سے ہونے والی بارشوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے

متعلقہ عنوان :