داعش قیمتی نوادارت بیچ کر دہشت گردی پھیلارہی ہے،روس

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:21

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) روس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امن فوج کے ذریعے شام اور عراق میں عالمی اہمیت کی حامل ایک لاکھ ثقافتی اشیاء ، ساڑھے چار ہزار آثار قدیمہ کی جگہیں اس وقت داعش کے کنٹرول میں ہیں انہیں آزاد کرایاجائے،غیرملکی میڈیاکے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں کہاکہ نوادرات اور تاریخی آثار کے خزانے کی غیر قانونی تجارت سے انتہا پسند سالانہ پندرہ سے بیس کروڑ ڈالرز کما رہے ہیں اوریہی رقم دہشت گردی کے لیے بھی استعمال ہورہی ہے ،بیان کے مطابق شام اور عراق سے لوٹے گئے نوادرات کو ترکی کے علاقے کے ذریعے اسمگل کیا جاتا ہے وہاں نیلامی کے ذریعے فروخت یہ نوادرات فروخت کی جاتی ہیں اور پھر نوادرات کی دکانوں کے ایک نیٹ ورک کے ذریعے انھیں مقامی مارکیٹ میں پھیلا دیا جاتا ہے،بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ اقوام متحدہ فوراًاس کا تدارک کرے اوردنیا بھر میں وحشت پھیلانے کا خواب دیکھنے والی داعش کاقلع قمع کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :