ملک کے مستقبل کافیصلہ عوام نے کرناہے،اقوام متحدہ یا امریکہ نے نہیں،غیرتسلیم شدہ لیبی وزیراعظم

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:21

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) لیبیا کے غیر تسلیم شدہ وزیراعظم خلیفہ الغویل نے کہاہے کہ لیبیاکے مستقبل کافیصلہ لیبیا کی عوام نے کرنا ہے امریکہ یا اقوام متحدہ نے نہیں،عوام جو کہیں گے وہی ہوگا،اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کو عوام نے منتخب نہیں کیا سب کے سب قابض ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کے مرکزی شہر طرابلس پر تصرف رکھنے والی ملیشیا نیشنل سالویشن کے سربراہ اور غیر تسلیم شدہ وزیراعظم خلیفہ الغویل نے ایک بیان میں کہاکہ ہم اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کو نہ تسلیم کرتے ہیں اورنہ ہی ان کے ساتھ ہمارااتحاد ہوسکتا ہے ،انہوں نے کہاکہ وہ اوران کی ٹیم اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوامی مفاد کے لیے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے ،انہوں نے کہاکہ لیبیاکے مستقبل کافیصلہ لیبیا کی عوام نے کرنا ہے امریکہ یا اقوام متحدہ نے نہیں،عوام جو کہیں گے وہی ہوگا،اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ حکومت کو عوام نے منتخب نہیں کیا سب کے سب قابض ہیں۔