جنیوامذاکرات میں بشارالاسد کی قسمت کا فیصلہ کرنا ہوگا،شامی اپوزیشن

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:20

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) شامی حزب اختلاف کے قومی اتحاد کی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان ریاض نعسان آغا نے دھمکی دی ہے کہ شام امن مذاکرات اگر صدر بشارالاسد کی قسمت کا فیصلہ کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو پھر یہ ناکامی سے ہی دوچار ہوں گے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں شامی صدر کے مستقبل پر توجہ مرکوز کی جائے اگر مذاکرات میں بشارالاسد کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا جاتا ہے تو یہ وقت کا ضیاع ہوگا اور ناکامی ان کا مقدر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :