روسی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،شامی حکومت

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:20

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) شامی حکومت نے ایک مرتبہ پھر الزام عائد کیا ہے کہ فرانس اوربرطانیہ دہشت گردوں کی مددکررہے ہیں، ان کا ملک فرانس جیسے کسی بھی ایسے ملک کے پاس ہر گز نہیں جائے گا جو دہشت گردی کو سپورٹ کرتا ہوغیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویومیں شا م کے نائب وزیرخارجہ فیصل المقدادنے کہاکہ برطانیہ اورفرانس النصرہ فرنٹ اور داعش کے حوالے سے اپنے بیانات اور تصرفات میں مختلف نہیں،المقداد نے واضح کیا کہ ہمیں روسی قیادت پر پورا اعتماد ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے خاص طور پر روسی صدر پیوٹین اور ان کے بنیادی معاونین کا بھی ذکر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ یقینا یورپی یونین کے بہت سے ممالک نے دہشت گرد جماعتوں کو سپورٹ کیا۔یہاں تک کہ المقداد نے برطانیہ اور فرانس کو یورپ اور شام میں بہنے والے خون کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے دونوں ممالک سے دہشت گردی کی سپورٹ روک دینے کا مطالبہ کیا۔