بھارت ‘ کنویں سے بکری نکالنے کی کوشش میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کی وجہ سے تین افراد ہلاک

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) بھارتی ریاست اتر پردیش میں فیروز آباد کے علاقے میں کنویں سے بکری نکالنے کی کوشش میں زہریلی گیس سے دم گھٹنے کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوگئے میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کتکپور کے باشندے رام بابو کی بکری کنویں میں گر گئی ‘ بکری نکالنے کیلئے پہلے رام بابو کنویں میں اترا تاہم وہ واپس نہیں نکلا، تو پھر اسکے 2پڑوسی کنویں میں داخل ہوے وہ بھی زہریلی گیس سے دم گھٹنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :