وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات کے وقت جو وعدے کئے کھوکھلے ثابت ہوئے ‘ ملائم سنگھ یادو

ہفتہ 16 اپریل 2016 12:13

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) بھارتی رہنما اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر ملائم سنگھ یادو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے انتخابات کے وقت جو وعدے کئے کھوکھلے ثابت ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے پارلیمانی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کے دوران ملک کے نوجوانوں کو ملازمت دینے، کالا دھن واپس لا کر ہر باشندے کے اکاوٴنٹ میں 15-15 لاکھ روپے جمع کرانے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم انتخابات کے بعد نہ تو اب تک کسی نوجوان کو نوکری ملی اور نہ ہی کسی کے اکاوٴنٹ میں 15 لاکھ روپے جمع ہوئے۔

متعلقہ عنوان :