کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے رپورٹر کو مزہ چکھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 11:45

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو نے رپورٹر کو مزہ چکھا دیا

کینیڈا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء): کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو ویسے تو اقتدار میں آتے ہی سب کے دل جیت چکے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک رپورٹر کے سوال پر رپورٹر کو تسلی جواب دیتے ہوئے طلبا کے دل ایک مرتبہ پھر سے جیت لیے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز واٹر لو میں پیری میٹر انسٹی ٹیوٹ آف تھرٹیکل فزکس کے دورہ کے دوران ایک رپورٹر نے کینیڈین وزیر اعظم سے کوانٹم کمپیوٹنگ سے متعلق سوال کیا جس پر تمام ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

جسٹس ٹروڈیو نے سب کو چپ رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے سوال کرنے والے رپورٹر کو عام کمپیوٹنگ میں استعمال ہونے واے بائنری سسٹم اور کوانٹم کمپیوٹنگ میں استعمال ہونے والے پیچیدہ نظام سے متعلق تفصیلاً جواب دیا۔ وزیر اعظم کی جانب سے اس قدر دانشمندانہ جواب سن کر رپورٹر کی تو بولتی بند ہوئی ہی لیکن ہال میں موجود افراد نے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈیو کے اعزاز میں پر زور تالیاں بجائیں۔ جسٹن ٹروڈیو کے دورے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: