کویت حکومت نے جعلی کرنسی رکھنے کے جرم میں دوبرطانوی اور تین بھارتی شہریوں کوگرفتار کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 16 اپریل 2016 11:33

کویت حکومت نے جعلی کرنسی رکھنے کے جرم میں دوبرطانوی اور تین بھارتی ..

کویت سٹی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16اپریل۔2016ء) کویت حکومت نے جعلی کرنسی رکھنے کے جرم میں دوبرطانوی اور تین بھارتی شہریوں کو حراست میں لیکر ان کے قبضے سے ایک لاکھ جعلی کویتی دینار برآمد کرلیے ہیں-کویت کے کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹرراشدمحمود کے مطابق ملزمان میں ایک فارمیسی کا جنرل منیجر بھی شامل ہے.

گرفتار کیئے جانے والوں میں برطانوی شہریت کے حامل دو عرب باپ بیٹا اور تین بھارتی شہری شامل ہیں. انہوں نے بتایا کہ سی آئی ڈی کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص کے پاس ایک لاکھ جعلی کویتی دینار موجود ہیں اور اسے کسی گاہک کی تلاش ہے وہ1.

(جاری ہے)

2دوملین اماراتی درہم کے عوض ایک لاکھ کویتی ریال فروخت کرنا چاہتا تھا. ملزم ایسے گاہکوں کی تلاش میں تھا جنہیں بنک کے امور اور کرنسی نوٹوں کے بارے میں زیادہ علم نہ ہو-کویت سی آئی ڈی کے سربراہ نے بتایا کہ ملزم کو ٹریپ کرنے کے لیے انہوں نے ایک انڈرکور ایجنٹ کو گاہک کے روپ میں اس کے پاس بھیجاجس نے اسے یقین دہانی کروائی کہ وہ بہت اچھی قیمت میں اس سے جعلی کرنسی خریدنے پر تیار ہے-ملزم اپنے دیگر چار ساتھیوں کے ساتھ طے شدہ مقام پر جعلی کرنسی لیکر پہنچا تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا.

پولیس نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر مشنری‘آلات‘دستاویزات اور امریکی‘عرب ممالک‘افریقی ممالک اور مختلف ایشیائی ممالک کے جعلی کرنسی نوٹ اپنے قبضے میں لے لیے-انہوں نے بتایا کہ کچھ ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ان کا جعلی کرنسی سے کوئی تعلق نہیںاور انہیں علم نہیں تھا کہ یہ نوٹ جعلی ہیں-انہوں نے بتایا کہ پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کررہی ہے

متعلقہ عنوان :