سعودی گرین کارڈسکیم :تارکین وطن کا شاہ سلمان اور نائب ولی عہد اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 16 اپریل 2016 11:33

سعودی گرین کارڈسکیم :تارکین وطن کا شاہ سلمان اور نائب ولی عہد اور وزیردفاع ..

جدہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16اپریل۔2016ء) سعودی عرب کے نائب ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے اعلان کردہ ''گرین کارڈ'' منصوبے کا بہت سے تارکین وطن نے خیرمقدم کیا ہے. اس منصوبے سے تارکین وطن کو کفیل کے جبروزیادتیوں سے نجات ملے گی۔ سعودی عرب کے ایک بڑے جریدے نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ ''گرین کارڈ'' کے حصول کے لیے شرائط وضوابط کو بڑی احتیاط سے وضع کرنے کی ضرورت ہے. مستقبل میں یہ کارڈ حاصل کرنے والوں کو کچھ لازمی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔

(جاری ہے)

کارڈ حاصل کرنے والے تارکین وطن کوزکواة اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس ادا کرنا پڑیں گے۔وہ جائیدادوں کے مالک بن سکتے ہیں اور تجارتی ،صنعتی اور دوسری متعلقہ سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں. اس منصوبے کا ان تارکین وطن نے خاص طور پر خیرمقدم کیا ہے جو30یا40سالوں سے سے سعودی عرب میں مقیم ہیں اور ان کے بچے یہیں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے ہیں.سعودی عرب میں برسوں رہنے کے بعد بہت سوں کی یہ خواہش ہوتی تھی کہ انھیں اقامتی درجہ حاصل ہوجائے۔بعض نے اسی طرح کے نظام تجویز کیے تھے کہ جن میں سعودی حکومت ہی کفیل ہو۔

متعلقہ عنوان :