لاہور : ایجرٹن روڈ پر لڑکی نے ہوٹل کی چھت سے کود کر خود کشی کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 16 اپریل 2016 11:11

لاہور : ایجرٹن روڈ پر لڑکی نے ہوٹل کی چھت سے کود کر خود کشی کر لی

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 اپریل 2016ء) : ایجرٹن روڈ پر واقعہ ایک ہوٹل میں مقیم لڑکی نے ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کی رہائشی ایک فیملی ایجرٹن روڈ پر ہوٹل میں مقیم تھی۔

(جاری ہے)

ہوٹل مینجر نے موقف اختیار کیا کہ لڑکی کا باپ سے جھگڑا ہوا جس کے بعد لڑکی نے مبینہ طور پر ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ ڈی جی خان کے رہائشی ڈاکٹر طارق کی بیٹی سعدیہ کی عمر16سال بتائی جاتی ہے ۔ شدید زخمی حالت میں سعدیہ کو گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے اس انتہائی اقدام کے پیچھے وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :