لوگ اپنی سوچوں میں رہ کر آپس میں دشمنیاں ختم کریں،مصطفی کمال

امریکا ،کینڈا، لندن، یو اے ای سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی لوگ رابطے میں ہیں،پریس کانفرنس

جمعہ 15 اپریل 2016 22:45

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے میرپورخاص پاک سرزمین پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ،کینڈا، لندن، یو اے ای سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر پاکستانی لوگ رابطے میں ہیں اور ہمارا پیغام یہ ہے لوگ اپنی اپنی سوچوں میں رہ کر آپس میں دشمنیاں ختم کریں ایک دوسرے کی جان لینے کا کاروبار ختم کیا جائے، ہم امن چاہتے ہیں اختلاف رائے ہونا چائیے لیکن جنگ کی حد تک نہیں، کراچی، حیدرآباد ،میرپورخاص اور دیگر شہرسندھ کے حصے ہیں اور اردو سندھی پنجابی،پشتو،بلوچی،سرائیکی بولنے والے سب پاکستانی ہیں، اردوبولنے والے سندھی بولنے والے ایک دوسرے کو دشمن نہیں سمجھتے اوردشمن سمجھنے کا زمانہ چلا گیا،کسی کی تقریر سن کر بچوں کو نفرت نہ سکھائیں، ایک کان سے سنیں دوسرے سے نکالیں اورمستقبل کے معماروں کو امن کی تلقین کریں ،مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی میں بہت سارے نئے لو گ ہردن سیکڑوں ہزاروں لوگ شامل ہورہے ہیں،انہوں نے کہا ملک کی کئی پارٹیوں سے لوگ جارہے ہیں لیکن ہماری پارٹی میں لوگ آرہے ہیں ہم لوگوں کو تعلیم دینگیں سندھی قومپرست جماعتوں سمیت تمام جماعتوں سے رابطہ میں ہیں ، انہوں نے کہا کہ کراچی کے بعد پورے پاکستان سمیت لندن میں بھی جلسہ کرنے جارہے ہیں،برطانیہ ڈپلومیٹ نے متحدہ قائد کے را کا ایجنٹ ہونے کا بیان دے دیا ہے پاکستان میں یہ مذاق ختم ہونا چاہئے اگرپانچ فیصدبھی ہماری بات ٹھیک ہے تو ایم کیو ایم پر پابندی لگانی چاہئے اور اگر را کے ایجنٹوں کے خلاف کاروائی نہیں کرنی تو انہیں کلین چٹ دی جائے اور اگر ہم جھوٹ کہ رہے ہیں تو ہم پر پابندی لگادی جائے ،انہوں نے کہا پاناما لیکس پر ہمارا دھیان ہے ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سندھ کی تباہی کی ذمہ داری زرداری اور ان کے پارٹنرز ہیں ، کیوں کہ ایم کیو ایم والے بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت میں بیٹھے تھے پیپلزپارٹی والے اب ایم کیو ایم کو منہ نہیں لگا رہے ہیں وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ آٹھ سالوں میں سے سات سال اقتدار میں رہے ہیں،سندھ میں تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی سرکار کے ساتھ ایم کیو ایم کے ایم این ایز ایم پی ایز بھی ہیں ،مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ ملک چلانے والوں سے ایم کیو ایم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ،مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر را کے ایجنٹس کو حکومت نہیں پکڑسکتے تو کارکنان کو گرفتار کرنے کی کوئی بھی ضرورت نہیں ہے، اس موقع پر انیس قائم خانی، انیس ایڈوکیٹ، ڈاکٹر صغیر احمد اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب انیس ایڈوکیٹ نے پاکستان کے جھنڈے کو ہاتھ لگا کر قسم کھاکر کہا کہ متحدہ قائد را کا ایجنٹ ہے۔ مصطفی کمال نے بڑی تعداد میں خواتین ا ور دیگر نئے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنان سے ملاقاتیں کی ، اس موقع پر مصطفی کمال اور دیگر پاک سرزمین پارٹی کے قائدین کے لئے سیکیورٹی کا سخت بندوبست کیا ہوا تھا پولیس کی بکتر بند گاڑیوں سمیت پولیس کی موبائلوں اور خاردار تاروں سے پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کو گھیررکھا تھا،دریں اثناء پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کے عہدیداران و اراکین سینئر ڈاکٹرز کی جانب سے نے ایک تقریب ڈاکٹر اکرم سلطان کے رہائش گاہ پراہتمام کیاجس میں کاروباری شخصیات، ڈاکٹرز اور وکلا ء نے شرکت کی ، اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے سیاسی، سماجی، مذہبی، شخصیات کو 24 اپریل کے کراچی جلسے کے لئے دعوت دی ،مصطفی کمال کی میرپورخاص کے دو روزہ دورے کے دوران میرپورخاص شہر کے علاوہ ضلعی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ملاقات کی جس میں خواتین بھی شامل تھی اور مختلف برادریوں کے دو سو سے زائد لوگوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کی اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین د لایا۔

کراچی روانگی سے قبل مصطفی کمال سمیت دیگر رہنماؤں نے میرپورخاص شہر کے مختلف علاقوں میں جلسے کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :