ی ٹی اے نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا

جمعہ 15 اپریل 2016 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران چوک اعظم، لیہ میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران 2گیٹ ویز، متعدد پورٹس ، بمع دیگر آلات 2 ڈیوائیسز سو یچز، تقر یباً 50 سمز، لیپ ٹاپ، موڈیم اور ای وی او پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔وقوعہ سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے

متعلقہ عنوان :