پیپلز پارٹی نے اپنے سیاسی کردار، انتخابی منشور بارے عوام سے رائے لینے کا فیصلہ کر لیا

بلاول بھٹو کارکنوں، صحافیوں، ادیبوں، دانشوروں، شاعروں اور عوامی حلقوں کو خط لکھ کر آرا ء معلوم کرینگے

جمعہ 15 اپریل 2016 22:30

پیپلز پارٹی نے اپنے سیاسی کردار، انتخابی منشور بارے عوام سے رائے لینے ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سیاسی کردار، انتخابی منشور بارے عوام سے رائے لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی کے سیاسی کردار کے تعین کیلئے مہم کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اس مہم کے دوران پارٹی کارکنوں، صحافیوں، ادیبوں، دانشوروں، شاعروں اور عوامی حلقوں سے رائے لی جائے گی جبکہ بلاول بھٹو تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو خط لکھ کر آرا ء معلوم کریں گے۔

مزید بتایاگیا ہے کہ بلاول بھٹو کی جانب سے خط کے ساتھ ایک سوالنامہ بھی لف کر کے ارسال کیا جائے گا اور جوابات کی روشنی میں پیپلز پارٹی اپنے مستقبل کا تعین کرے گی جبکہ آئندہ عام انتخابات کے الیکشن منشور کیلئے بھی عوام کی آرا ء سے رہنمائی لی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :