کچہ اپریشن میں پولیس جوانوں کی جانب سے جس بہادری و شجاعت کا مظاہرہ ہمارے لئے قابل فخر ہے،اپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ڈکیتوں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو اپنے انجام کو پہنچایا جائے گا، کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن(ر)ثاقب ظفرکی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں زیر علاج کچہ اپریشن کے زخمی پولیس جوانوں کی تیمارداری کے موقع پر گفتگو

جمعہ 15 اپریل 2016 22:21

رحیم یار خان ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) کچہ اپریشن میں پولیس جوانوں کی جانب سے جس بہادری و شجاعت کا مظاہرہ کیا گیا وہ ہمارے لئے قابل فخر ہے اور اس اپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بلکہ ان ڈکیتوں، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کو اپنے انجام کو پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاولپور ڈویژن کیپٹن(ر)ثاقب ظفر نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان میں زیر علاج کچہ اپریشن کے زخمی پولیس جوانوں کی تیمارداری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر شوذب سعید، اسسٹنٹ کمشنر عباس رضا خرم بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی قربانیوں نے ریاست کے عزم کو تقویت دی ہے انشاء اللہ جلد ہی ان سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کر کے عوام کو ان کی دہشت اور وحشت سے نجات دلائی جائے گی۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو زخمی جوانوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :