کچہ آپریشن میں 6پولیس ملازمین کی شہادت اور30 ملازمین کی یرغمالی کے بعد تیزی

جمعہ 15 اپریل 2016 22:21

رحیم یار خان ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) کچہ آپریشن میں 6 پولیس ملازمین کی شہادت اور30کے قریب ملازمین کی یرغمالی کے بعد تیزی آگئی‘ پاک فوج اوررینجرزکے ساتھ ساتھ لاہور‘ فیصل آباد اورشیخوپورہ سمیت دیگراضلاع سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق کچہ کے علاقے میں جاری آپریشن ضرب آہن میں پولیس کے 6 ملازمین کی شہادت اور30کے قریب پولیس ملازمین کویرغمال بنائے جانے کے بعد آپریشن میں تیزی آگئی جس کے لیے پاک فوج اوررینجرزکی مددکے ساتھ ساتھ کچہ ایریاکے چاروں اطراف کوسکیورٹی حصارمیں لینے کے لیے لاہور‘ فیصل آباد‘ شیخوپورہ سمیت دیگراضلاع سے پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے جوچندگھنٹوں میں کچہ کے علاقہ میں پہنچ کراپنی اپنی پوزیشنیں سنمبھال لیں گے ذرائع کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کچہ کے علاقہ سے یرغمال پولیس ملازمین کوبازیاب کرانے سمیت چھوٹوودیگرڈکیت گینگزکاصفایاکردیاجائے گا۔