کوئٹہ،جامعہ بلوچستان کے ملازمین کی سالانہ حج قرعہ اندازی کی تقریب،وائس چانسلرڈاکٹرجاویداقبال کاخطاب

جمعہ 15 اپریل 2016 22:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال نے کہا کہ جامعہ کے جتنے بھی ریسورسز ہیں وہ تمام ادارے کی ترقی اور ملازمین کے فلاء وبہبود کے لئے بروء کار لائے جارہی ہے اور ہمیں اپنی صفحوں میں اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھتے ہوئے جامعہ کی ترقی روشن مستقبل کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کرنی ہونگی۔

یہ بات انہوں نے جامعہ کے ملازمین کے سالانہ حج قرعہ اندازی کے تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا۔ تقریب میں ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال بلوچ، سینئر افیسران اور ملازمین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور باقاعدہ طور پر وائس چانسلر نے حج قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔

(جاری ہے)

قرعہ فعال نکلنے پر وائس چانسلر نے جامعہ کے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حج ایک عظیم فریضہ ہے اور قسمت والوں کو اس کی سادت نصیب ہوتی ہے۔

جامعہ ہر سال اپنی محدود وسائل میں رہتے ہوئے ملازمین کیلئے حج قرعہ اندازی کا اہتمام کرتی ہے اور اس سال بھی ملازمین حج کی سادت حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی ترقی کے لئے ملازمین کا اہم کردار ہوتا ہے۔ آج جامعہ تیزی سے ترقی کے مناظر طے کرتے ہوئے مقصد کی جانب گامزن ہے اور ملازمین کے بہتری و فلاؤ بہبود کے لئے مختلف منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے تاکہ ملازمین ایک روشن مستقبل کی ثمرات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔جامعہ کے ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر محمد اقبال بلوچ نے وائس چانسلر کی کارکردگی کو جامعہ کی ترقی اور ملازمین کی خوشحالی کے لئے اہمیت کا حامل کرار دیتے ہوئے ایمپلائز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :