تفریحی میلوں کا انعقادسر کاری سرپرستی میں کیا جائیگا۔مظفر سید ایڈوکیٹ
جمعہ 15 اپریل 2016 22:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پختون قوم نے دہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جانوں کے نذرانے سمیت بیش بہا قربانیاں دی ہیں کیونکہ پختونوں کی پاکستان کیلئے خیر خواہی اوراسلام کیساتھ محبت اپنا ثانی نہیں رکھتی بدقسمتی سے ماضی میں انکے خلوص کا غلط فائدہ اٹھایا گیا بلکہ ان کا استحصال کیا گیا مگر اب ایساہرگز نہیں ہونے دیا جائے گاان خیالات کا اظہارانہوں نے تیمرگرہ میں دیر بہار امن میلہ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عرفان اللہ خان وزیر،ڈسٹرکٹ ناظم حاجی محمد رسول خان،ڈسٹرکٹ نائب ناظم عبدالرشید،تحصیل ناظم تیمرگرہ محمد ریاض ایڈوکیٹ، اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ محمد ایاز خان ،ٹی ایم او عطاء اللہ خان و دیگر حکام بھی موجود تھے انہوں نے صوبے بالخصوص لوئر دیر کے شہدائے امن کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج پائیدار امن قائم ہے انہوں نے کہا کہ نئی نسل تاریخ کا مطالعہ کرے کیونکہ جو قومیں اپنی تاریخ کے نشیب وفراز سے با خبر نہ ہوں وہ ترقی نہیں کرسکتیں علاقے میں ترقیاتی کاموں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیمرگرہ سٹی کی ترقی کیلئے ماسٹر پلان تیار کیا گیا ہے جسمیں سپورٹس سٹیڈیم اورچلڈرن پارک کیلئے بھی رقم مختص کی گئی ہے اسی طرح سترہ کروڑ روپے کے خرچ سے گلی کوچوں کو بھی پختہ کیا جا رہا ہے جبکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے گریوٹی سکیم کی فزیبلیٹی تیار کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس لحاظ سے یہ ایک ماڈل سٹی ہوگا انہوں نے دیربہار امن میلہ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اس طرح کی میلوں کا انعقاد آئندہ سر کاری سرپرستی میں کیا جائیگا تاکہ امن کی فضاء سے لوگ مستفید ہو سکیں اور نئی نسل کی بہترین صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا کہ میلہ میں سول سوسائٹی اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں نے جس گرمجوشی سے شرکت اور اتحاد و یگانگت کامظاہرہ کیا ہے اس سے نفرتوں کا خاتمہ اور محبت کی فضاء قائم ہو گی تقریب کی آخر میں طلباء طالبات ،سول سوسائٹی، صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کو ان کی بہترین کارکردگی پرا یوارڈز، سرٹیفیکیٹ اورشیلڈ دیئے گئے۔
مزید قومی خبریں
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.