سندھ بھر سے دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کو سزاوں کیلئے انسداد دہشت گردی کی مذید نئی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 15 اپریل 2016 22:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) سندھ بھر سے دہشت گردی کے خاتمے اور دہشت گردوں کو سزاوں کیلئے انسداد دہشت گردی کی مذید نئی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ نے 10 نئی عدالتوں کا پی سی ون تیار کر لیا۔کراچی سمیت سندھ بھر میں 19 انسداد دہشت گردی کورٹس کام کر رہی ہیں۔ اب حکومت نے مزید 20 عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ 10عدالتوں کیلئے پی سی ون تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ان عدالتوں کیلئے جیلوں میں عمارتیں 3 سال میں تعمیر ہونگی۔ تعمیر مکمل ہونے تک کرائے کی عمارت میں عدالتیں قائم ہونگی۔ انسداد دہشت گردی کورٹس میں موجودہ کارکردگی اچھی نہیں۔ 19 عدالتوں میں 3 ہزار 7 سو 28 مقدمات التواء میں پڑے ہیں۔ کراچی 10عدالتیں ایک ماہ میں 100 سے زائد کیس نمٹا رہی ہیں۔ شہر قائد میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باعث انسداد دہشت گردی کورٹس میں مقدمات کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ دوسری جانب رینجرز ایک سو 27 ملزمان کی 90 روزہ تحویل حاصل کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :