فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد 19اپریل کو ہوگا

جمعہ 15 اپریل 2016 22:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کا سالانہ جلسہ تقسیم اسناد (کانووکیشن) 19اپریل بروز منگل یونیورسٹی کے مرکزی ہال میں ہورہاہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یہاں سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاہے کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے کانووکیشن میں بزنس ،اکنامکس، ایجوکیشن اور سائیکالوجی سے متعلقہ شعبہ جات میں فارغ التحصیل طلباء و طالبات میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کیے جائیں گے۔کانووکیشن 19اپریل 2016ء بروز منگل یونیورسٹی کے مرکزی ہال واقع ڈیفنس ایونیو فیز ون ڈی ایچ اے اسلام آباد میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :