اسلام آباد ،پوش سیکٹرز میں چوری کی دو وارداتوں میں گھریلو ملازم گھر کا صفایا کرگئے

ملازم لاکھوں کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار

جمعہ 15 اپریل 2016 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 اپریل۔2016ء) اسلام آباد کے پوش سیکٹرز میں چوری کی دو وارداتوں میں گھریلو ملازم گھر کا صفایا کرگئے۔ لاکھوں کے طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ شالیمار کے علاقے سیکٹر ایف ٹین تھری میں شہری محمد ظفر اللہ نے تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ محمد تنویر اور عابدہ بی بی اس کے گھر کام کرتے تھے اور انہوں نے اس کے گھر سے اٹھارہ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ہیں ۔

پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی جبکہ دوسری جانب سیکٹر ایف الیون ٹو کے رہائشی سید فیصان نے بھی تھانہ شارلیمار میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم زاہد بن صدیق اس کا گھریلو ملازم ہے اور اس کے گھر سے چھ لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :