جاپان کے شہرکو ماموٹو کے نزدیک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 اپریل 2016 21:51

جاپان کے شہرکو ماموٹو کے نزدیک زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اپریل 2016ء) جاپان کے شہر کوماموٹو کے نزدیک زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جاپان کے شہر کوماموٹو کے نزدیک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 1-7 بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :