جیکب آباد،مدارس کی بار بار رجسٹریشن کروانے کے احکامات جاری کرکے سندھ حکومت واشنگٹن کے ایجنڈا کی تکمیل کررہی ہے، عبدالرزاق عابد لاکھو

جمعہ 15 اپریل 2016 21:51

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما عبدالرزاق عابد لاکھو نے کہا ہے کہ مدارس کی بار بار رجسٹریشن کروانے کے احکامات جاری کرکے سندھ حکومت واشنگٹن کے ایجنڈا کی تکمیل کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کے سرچ آپریشن کے دوران مرا ہوا چوہا بھی نہیں مل سکتا اس طرح کے فیصلے مذہبی طبقے کو اکسانے کے لیے کئے جارہے ہیں لیکن ہم اشتعال میں آکر مدارس کے علمی ماحول کو خراب نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں دیوار سے نہ لگائے کہ اس کے رد عمل میں بلاول ہاؤ س کی دیواروں میں دراڑیں نہ پڑ جائیں انہوں نے کہا کہ ہماری عدم تشدد کی جدوجہد کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

متعلقہ عنوان :