کراچی، کولڈ سٹوریج پر چھاپہ، سو من مضر صحت گوشت برآمد کرلیا گیا

جمعہ 15 اپریل 2016 21:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) کراچی میں مضر صحت گوشت کے کولڈ اسٹوریج پر چھاپہ مار کر ڈی سی سینٹرل نے 100من سے زائد مضر صحت گوشت ضبط کر کے کولڈ اسٹوریج سیل کر دیا۔ ڈی سی سینٹرل کے مطابق حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف گوشت مختلف علاقوں میں سپلائی ہوتا تھا۔تفصیلات کے مطابق گوشت کھانے والے کراچی کے شہری ہو جائیں ہوشیار۔

کیوں کہ بازاروں میں سپلائی کیا جانے والا گوشت ممکن ہے کہ مضر صحت ہو۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے نیو کراچی سندھ ہوٹل کے قریب کولڈ اسٹور پر چھاپہ مارا۔

(جاری ہے)

جہاں غیر قانونی طور پر گوشت رکھا گیا تھا۔ چھاپہ کے موقع پر پولیس کی نفری بھی موجود تھی ۔ انتظامیہ نے 100من سے زائد مضر صحت گوشت ضبط کر کے کولڈ اسٹوریج کو سیل کر دیا۔ کولڈ اسٹوریج پر چھاپے کے موقع پر محکمہ صحت کے ویٹرنری ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

انکا کہنا تھا کہ مضر صحت گوشت کو چیک کیا جائے گا اگر جانورں کے کھانے کے لیے موزوں ہوا تو انتظامیہ کو گوشت دے دیا جائے گا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے گوشت پر انتظامیہ کی اسٹمپ بھی لگائی گئی ہیں جو مختلف علاقوں کی مارکیٹوں میں بیچا جاتا تھا۔ کارروائی کے دوران کولڈ اسٹوریج سے 2افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :